ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای وی ایم کی نگرانی کررہا سی سی ٹی وی کیمرہ ایک گھنٹہ تک بند، امیدواروں کا ہنگامہ

ای وی ایم کی نگرانی کررہا سی سی ٹی وی کیمرہ ایک گھنٹہ تک بند، امیدواروں کا ہنگامہ

Tue, 10 Nov 2020 00:30:06    S.O. News Service

پٹنہ،10؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی پٹنہ کے تمام 14 اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے بعد پیر کو اچانک اے این کالج کو ناقابل تسخیر قلعہ میں تبدیل کرنے کے دعوؤں سے رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔ اسٹرونگ روم میں جہاں باڑھ اور مکامہ کی ای وی ایم رکھی گئی ہیں ، وہاں پیر کے روز سی سی ٹی وی کیمرہ ہی بند ہوگیا۔ الزام ہے کہ ایک گھنٹے سے کیمرہ بند تھا اور اس طرف کسی کی توجہ نہیں گئی تھی۔ اب سوال ان دعووں کو لیکر ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ہے۔ امیدواروں کے اس الزام کے بعد اسٹر ونگ روم کیمرے درست کردیئے گئے ہیں ، لیکن سوال یہ ہے کہ اس کی نگرانی کون کررہا ہے؟ کیونکہ دعووں کے مطابق سی سی ٹی کیمرہ کو بغیر کسی مداخلت کے 24 گھنٹےکی نگرانی میں رکھنا تھا۔ ضلع الیکشن دفتر کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پٹنہ کے اے این کالج میں گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں سیکوریٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

 یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹرونگ روم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں جس کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ پٹنہ کے تمام اسمبلی حلقہ کے ای وی ایم یہاں رکھے گئے ہیں۔ یہاں پر مضبوط کیمرے کا دعوی کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ کسی بھی معاملے میں سیکورٹی میں کوئی خرابی نہیں ہوگی لیکن جب پیر کو کیمرہ بند ہوا تو طرح طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ جیسے ہی سی سی ٹی وی کیمرہ بند ہوا ، الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی چھان بین شروع کردی۔


Share: